لاہور ہائیکورٹ

این اے 108اور 118میں ضمنی الیکشن رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 اور 118 میں ضمنی الیکشن رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی کی معیاد ختم ہونے سے 120دن قبل ضمنی انتخاب نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن نے این اے 108میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے کے پی کے میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کر دیا ہے۔ این اے 108اور 118میں الیکشن روکنے کا حکم دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ پشاور ہائیکورٹ میں غلط بیانی کرکے انتخابات کو رکوایا گیا، انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، عدالت درخواست خارج کرے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں