شیری رحمن

کراچی سے کشمیر تک پیپلز پارٹی کا تیر چل رہا ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 باغ2میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی پر پارٹی قیادت، امیدوار ضیا ء القمر اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ کراچی سے کشمیر تک پیپلز پارٹی کا تیر چل رہا ہے۔ یہ کامیابی پیپلز پارٹی کی محنت، لگن اور عوامی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے جمعہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہمارے امیدواروں کی کامیابی سے ایک بار پھر واضح ہو گیا کہ پیپلز پارٹی کراچی سے کشمیر تک پاکستان کی زنجیر ہے۔ کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت پارٹی کے نظریے کی بنیاد رہی ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک پی پی پی نے مسئلہ کشمیر پر مسلسل اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کے پرامن حل کی وکالت کی ہے اور ہم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حصول میں ان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں