یاسمین راشد

یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کل ہوگی

لاہور( گلف آن لائن)لاہورہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹریاسمین راشد کو جناح ہائوس کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل کل کے روز سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹریاسمین راشد کو مقدمے سے قانون کے برعکس ڈسچارج کیا گیا۔رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ،عدالت نے پولیس سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں