آئی سی سی

ورلڈکپ شیڈول میں تاخیر شائقینِ کرکٹ کی مشکلات بڑھانے لگی

دبئی (گلف آن لائن)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر نے مداحوں کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم وقت کے باعث دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے۔شائقینِ کرکٹ نے خدشہ ظاہر کیا کہ تاخیر سے شیڈول کے اعلان سے ہوٹل اور ایئر لائن بکنگ میں دشواری ہو گی۔

رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے شیڈول کے اعلان کے مطابق ہی ویزے کے لیے درخواستیں دی جائیں گی اور وقت کم ہونے کی وجہ سے ویزے کے حصول میں دشواری ہو سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر کی وجہ پاکستان اور بھارت کے میچز کے تنازع کو قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ماضی میں آئی سی سی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان بہت پہلے کیا جاتا تھا، ایک سال پہلے اعلان کے باعث فینز کو پلاننگ کرنے میں آسانی ہوتی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گا تاہم اب بھی وینیوز میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان 27 جون کو کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں