بی ڈی ایس سیکنڈ، تھرڈ اور فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی ( گلف آن لائن)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ڈی ایس سیکنڈ،تھرڈ اور فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 08 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جب کہ 02 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 75.00 فیصدرہا۔

بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 17 طلبہ شریک ہوئے،16 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جب کہ ایک طالبعلم ناکام قرارپایا۔کامیابی کا تناسب 94.12 فیصدرہا۔

بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات میں 12 طلبہ شریک ہوئے،05 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جب کہ 07 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 41.67 فیصدرہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں