توشہ خانہ کیس

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد(گلف آن لائن)اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، سابق وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ فاضل عدالت کا توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدم دستیابی پر سماعت نہیں ہوسکی۔

بیرسٹرگوہر نے عدالت سے استدعا کی کہ انصاف کی بنیاد پر ایک اور موقع دیا جائے جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے عمران خان کے حاضری سےاستثنیٰ کی مخالفت کی۔

بعدازاں اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں