جزائر سولومن

چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام جزائر سو لومن کے بہترین تاریخی فیصلوں میں سے ایک ہے، وزیر اعظم جزائر سو لو من

بیجنگ (گلف آن لائن) جزائر سولومن کے وزیر اعظم مانسیہ سوگاورے،جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں، نے حال ہی میں سی سی ٹی وی کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام جزائر سلیمان کے بہترین تاریخی فیصلوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے غربت کے خاتمے میں چینی حکومت کی کامیابیوں کو سراہا اور تعاون کے ذریعے اپنے ملک کی ترقی کی سطح کو بہتر بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے بعض ممالک کے دوہرے معیار اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کی۔ انہوں نے بحرالکاہل کے جزائر ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے جاپان کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں