رانا ثناء اللہ

90 دن کا مطلب یہ نہیں کہ الیکشن اسی دن ہو، انتخابات 60 یا 70 دن میں بھی ہو سکتے ہیں،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ 90 دن کا مطلب یہ نہیں کہ الیکشن اسی دن ہو، انتخابات 60 یا 70 دن میں بھی ہو سکتے ہیں۔

ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 90 دن الیکشن کی ایک آخری حد ہے، مطلب اس کے اندر ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تب چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کا الیکشن ایک دن ہو گا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، صاف اور شفاف الیکشن کے لیے ایک ایسا بندہ ہو جس پر سب کو اعتماد ہو۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ 9 مئی کو ملک کے دفاع پر حملہ کیا گیا، اس جتھے کو ملک کی سیاست میں حصہ لیتا نہیں دیکھ رہا۔انہوںنے کہاکہ ایسے بغض اور کینہ رکھنے والوں کو ملک کی سیاست اور الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں