سراج الحق

پاکستان اور افغانستان مل کر بدامنی کا مقابلہ کریں، سراج الحق

پشاور:(گلف آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مل کر بدامنی کا مقابلہ کریں، باہمی گفت و شنید سے مسائل کا حل نکالا جائے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے، عام افراد اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں ہو رہی ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں امن نہیں ہو گا تو افغانستان بھی متاثرہو گا، خطے میں خوشحالی اور ترقی دونوں ممالک میں امن سے مشروط، دشمن انھیں لڑانا چاہتے ہیں، الیکشن شفاف اور مقررہ آئینی مدت پر نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔بے لاگ انصاف اورکڑا احتساب ہوتوقوم پر سالہاسال سے مسلط ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار جیلوں میں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ عدالتیں ،ادارے طاقتور کا احتساب نہیں کرسکے ،اب عوام صرف ووٹ کی طاقت سے ہی ایسا ممکن بنا سکتے ہیں، اسلامی نظام کے لیے ووٹ دیں ، یہی نظام عدل کی ضمانت ہے ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی آزمائی جاچکیں ، انہیں مزید موقع ملا تو مزید تباہی آئے گی، آپشن صرف جماعت اسلامی ہے، بجلی کاٹیرف بڑھانے کے بعد آئی ایم ایف کے حکم پر گیس کی قیمتوں میں بھی 40فیصد اضافہ کی تیاریاں ہورہی ہیں، عوام کا خون نچوڑنا بند کیا جائے، مہنگائی کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران غریبوں کو لوٹنے کی بجائے اپنی مراعات اور غیرترقیاتی اخراجات ختم کریں۔ ملک میں وسائل کی کمی نہیں، اصل مسئلہ دولت کا چند ہاتھوں میں ارتکاز اور حکمرانوں کی نااہلی اور نالائقی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں