اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سائفرکوسیاسی ساکھ بحال کرنے کیلئے استعمال کرنا گھٹیا حرکت ہے ،چیئرمین تحریک انصاف کواپنی حرکت کی قیمت چکانا پڑے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی مشاورت سے نگراں وزیراعظم کیلئے متفقہ نام سامنے لانے کی کوشش کی جائیگی ،پارلیمنٹ نے ملک کوچارسال کے عذاب سے نجات دلائی ، معیشت کوپوری طرح سہارا تونہیں دے سکے لیکن سمت ضرورمتعین کردی ۔
انہوں نے کہا کہ ناکامیاں اورچوری چکاری ہمیں ورثے میں ملی،مستحکم حکومت آکر ناکامیاں دورکرے گی۔



