چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع

لاہور( گلف آن لائن )لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس پر حملے سمیت 5 مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہائوس حملہ سمیت 5 مقدمات کے کیس کی سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے کہا کہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل کر لی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔

وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر تے ہوئے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لئے طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں