صائمہ نور

فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا ،جب تک اچھا اسکرپٹ ملتا رہا کام کرتی رہوں گی ‘ صائمہ نور

لاہور( گلف آن لائن) نامور اداکارہ صائمہ نو ر نے کہا ہے کہ میرے خیال میں تو فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ گزرتے وقت کے ساتھ اس کے کام میں مزید نکھار آتا جاتا ہے ،جب تک زندگی ہے اور اچھا اسکرپٹ ملتا رہا تو کام کرتی رہوں گی ، پنجابی فلموں کے فروغ کیلئے کارپوریٹ سیکٹر کو بھی سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میرے کیرئیر کو دیکھ لیا جائے تو صرف معیاری کام ہی نظر ملے گا اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے کبھی لالچ نہیں کی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ میں نے شوبز میں کئی سال گزار لئے ہیں اور اگر کسی پراجیکٹ میں میرے ساتھ نئے لوگ کام کرتے ہیں تو ان کی بھرپور رہنمائی کرتی ہوں کیونکہ ہم بھی اس دور سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں۔

صائمہ نور نے کہا کہ پنجابی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ فلموں کی نمائش ہونی چاہیے اور اس کیلئے ضروری نہیں کہ کوئی ایک شخص ہی سرمایہ کرے،کارپوریٹ سیکٹر کو بھی اس طرف آنا چاہیے جس سے مقابلے کا رجحان بھی فروغ پائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں