یو ای ٹی

یو ای ٹی لاہور میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کا آغاز

لاہور (گلف آن لائن)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پوسٹ گریجویٹ، ایم فل، ایم ایس سی،ماسٹرز،اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔پراسپکٹس حبیب بینک لمیٹڈ سے بذریعہ آن لائن بینکنگ یا ایچ بی ایل KONNECTسترہ سو روپے کی ادائیگی پر8اگست2023 تک آن لائن حاصل کیا جا سکتا ہے۔

آن لائن درخواست جمع کرانے کی سہولت یو ای ٹی کے داخلہ پورٹل http//admission.uet.edu.pkپر موجود ہے۔درخواست آن لائن پر ہو گی،متعلقہ کاغذات کو سکین کر کے درخواست کے ساتھ اپلوڈ کیا جائے گا۔متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے تیار کردہ سبجیکٹ ٹیسٹ 9اگست تا 11اگست تک یو ای ٹی لاہور مین کیمپس میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہو گا۔

ماسٹرز سبجیکٹ ٹیسٹ میں 50%نمبر حاصل کرنے والے طلبا کا متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں انٹرویو 15تا 18اگست 2023 منعقد کیا جائے گا۔داخلوں کا آغاز 25اگست2023سے ہو گا اور کلاسز کا آغاز 4ستمبر2023سے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں