جاوید عباسی

توشہ خانہ فیصلے نے عدالتی فیصلے میں گھڑی چور کے چہرے سے خودساختہ صادق وامین کا نقاب اتارپھینکا ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ جج ہمایوں دلاورنے عدالتی فیصلے میں گھڑی چور کے چہرے سے خودساختہ صادق وامین کا نقاب اتارپھینکا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے اپنے فیصلے میں گھڑی چور کے چہرے سے خودساختہ صادق وامین کا نقاب اتارپھینکا ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہاکہ یوتھیے یہ فیصلہ لازمی پڑھیں جس میں جج نے اسے جھوٹااوردھوکے باز لکھا ہے، ملزم عمران نیازی کی بددیانتی بغیر کسی شک وشبہ کے ثابت ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں