چاول

باسمتی چاول کی برآمدات میں 38.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی(گلف آن لائن)جون 2023کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں 38.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون 2022کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات12.8 ارب روپے ریکارڈ کی گئیں تھیں جورواں سال جون میں 38.6فیصد اضافے کے ساتھ 17.7ارب روپے تک پہنچ گئیں۔

ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون 2022 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی کل مالیت 418 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی تاہم رواں سال جون میں پٹرولیم مصنوعات 40فیصد کمی کے ساتھ 252ارب روپے تک پہنچ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں