kuwait-airport1

کویت، ائیرپورٹ پر ٹریفک جرمانوں کی عدم ادائیگی پر متعدد غیرملکیوں کو سفر سے روک دیا گیا

کویت سٹی (گلف آن لائن) کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹریفک جرمانوں کی عدم ادائیگی پر متعدد غیرملکیوں کو سفر سے روک دیا گیاہے۔

نشریاتی ادارے کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کویت چھوڑنے کے خواہشمند ہر تارکین وطن کو وزارت داخلہ کے ضوابط میں درج ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

وزارت داخلہ کی احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی قیمت ادا کرنے سے قاصر 10 تارکین وطن کو روک لیا گیا اور پھر انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

وزارت داخلہ نے مزید اشارہ کیا کہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی قیمت الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے یا زمینی اور سمندری بندرگاہوں اور کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واقع گورنریٹس یا دفاتر میں جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ سے منسلک محکموں میں سے کسی ایک کا جائزہ لے کر ادا کی جا سکتی ہے جس کا باضابطہ آغاز 19 اگست سے شروع ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں