pakistan-vetnam

پاکستان کے کاروبار دوست ماحول میں ویتنام کی کاروباری برادری کیلئے بے حد مواقع موجود ہیں،ویتنامی سفیر

اسلام آباد (گلف آن لائن) ویتنام کے سفیر نگیں تئیں فونگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے کاروبار دوست ماحول میں ویتنام کی کاروباری برادری کیلئے بے حد مواقع موجود ہیں، پاکستانیوں کیلئے ویتنام نے ای ویزہ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا۔وفد میں فہد برلاس کنوینر ایگزبیشن، امین الرحمن، شمریز اقبال ای سی ممبر زشامل تھے۔اس موقع پر چیئرمین خورشید برلاس نے ویتنام کے سفیرنگیں تئیں فونگ کو ”تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہاﺅسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نمائش 17 سے 19 نومبر تک پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آبادمنعقد ہوگی۔تین روزہ نمائش میں ملک بھر سے نامور بلڈرز،ڈویلپرز،الائیڈ کنسٹرکشن انڈسٹری سمیت بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

خورشید برلاس نے کہا کہ ویتنام کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، پاکستان دوطرفہ اور کثیرالجہتی باہمی روابط کے تمام شعبوں میں ویتنام کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتا ہے، سفارتخانہ و قونصل خانہ ڈیٹا بیس سے مددسے قریب ترین سفارتخانے سے رابطہ کر ویزہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ویتنام کے سفیر نے تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ایکسپو میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں