nab

نیب ترامیم سے فائدہ حاصل کرنے والے ملزمان سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد(گلف آن لائن)قومی احتساب بیورو نے نیب ترامیم سے فائدہ حاصل کرنے والے ملزمان سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،نیب ترامیم سے رواں سال فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کی گئی جس کے مطابق رواں سال 30اگست تک 12ریفرنس نیب عدالتوں سے منتقل ہوئے،

رپورٹ کے مطابق ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں،خورشید انور جمالی، منظور قادر کاکا اور خواجہ انور مجید کے نیب مقدمات منتقل ہوئے۔

جعلی اکاﺅنٹس کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کا کیس بھی نیب کے دائرہ کار سے نکل گیا،آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس احتساب عدالت نے ترامیم کے بعد واپس کر دیا جبکہ اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کے خلاف نیب کیس بھی احتساب عدالت سے واپس ہوگئے،

رواں سال مجموعی طور پر 22مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے جبکہ ترامیم کی روشنی میں 25مقدمات دیگر فورمز کو منتقل کر دیے گئے،احتساب بیورو کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جاری نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران جمع کرائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں