nobal-awards

نوبیل ایوارڈز کی تقریب میں روس، ایران اور بیلاروس کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

ماسکو(گلف آن لائن)نوبیل فانڈیشن نے نوبیل ایوارڈز کی تقریب میں روس، ایران اور بیلاروس کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوبیل فاﺅنڈیشن کا کہنا تھا کہ ایوارڈز تقریب میں روس، بیلاروس اور ایران کے سفیروں کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

تینوں ممالک کو مدعو کرنے کا فیصلہ سوئیڈن کے احتجاج پر تبدیل کیا گیا، نوبیل فانڈیشن نے گزشتہ روز تینوں ملکوں کو مدعو کرنے کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نوبیل فانڈیشن کے فیصلے پر سوئیڈش سیاسی جماعتوں نے تقریب کے بائیکاٹ کا کہا تھا۔گزشتہ برس بھی تقریب میں روس اور بیلاروس کو یوکرین پر حملے کی وجہ سے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

نوبیل ایوارڈز 2023 کی تقریب 10 دسمبر کو ہوگی، مختلف شعبوں میں نوبیل انعام پانے والوں کے ناموں کا اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں