sarmaya-kari

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، آرمی چیف کی شرکت ، عملی اقدامات کی منظوری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزی راعظم کی زیر صدارت ملک کی معاشی بحالی، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی نے عملی اقدامات کی منظور ی دی گئی ۔

ملک کی معاشی بحالی، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں آرمی چیف، عبوری وفاقی کابینہ، صوبائی وزراءاعلیٰ اور متعلقہ اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزراءنے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس کو ملک میں مقامی و بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کے سدباب کیلئے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں معاشی و انتظامی چیلینجز سے نبرد آزما ہونے اور ملکی معیشت کی ترقی کیلئے روڈ میپ وضع کیا گیا۔ اجلاس کو ریگیولیشن کو مو¿ثر اور تیز بنانے کے جامع پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبہ بندی پر مشاورت ہوئی۔وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے عملی اقدامات کی منظوری دی اور ہدایت کی کہ ان پر عملدرآمد معینہ مدت میں یقینی بنایا جائے،وزراء ان اقدامات پر عمل یقینی بنائیں۔

انہوںنے کہاکہ نگران حکومت کی قلیل مدت کے باوجود ہمیں معاشی بحالی کے منصوبے پر عملدآمد یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ان اقدامات کے نفاذ سے آئندہ منتخب حکومت کو بھی ملکی معیشت کی بحالی کے پروگرام پر عملدرآمد میں آسانی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں