jahingir-tareen

استحکام پاکستان پارٹی عام آدمی کے دکھوں کا مداوا کرے گی، جہانگیر ترین

لاہور (گلف آن لائن) پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی امور، تنظیم سازی، مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جہانگیر خان ترین سے ملاقات کے موقع پر سعید اکبر نوانی، محمد شاہ کھگہ، اسحاق خان خاکوانی اور عون چوہدری موجود تھے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی عام آدمی کے دکھوں کا مداوا کرے گی، آئی پی پی ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرے گی۔

ترین کا کہنا تھا کہ ہم صحیح معنوں میں عوام کی ترجمانی کریں گے، مہنگائی کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے، اپنے منشور کی بنیاد پر عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں