haris

ایشیا کپ،حارث رﺅف انجرڈ، بھارت کیخلاف بولنگ نہیں کرائیں گے،پی سی بی

کولمبو(گلف آن لائن)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر انجری کے باعث ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران بولنگ نہیں کروائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ فاسٹ بولر حارث رﺅف ان فٹ ہو گئے ہیں لہٰذا وہ بھارت کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کریں گے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حارث رﺅف کی بیک سائیڈ میں پسلیوں میں تکلیف ہے، حارث رﺅف احتیاطی طور پر بولنگ نہیں کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق حارث رف کی ایم آر آئی بھی کرائی گئی ہے تاہم ایم آر آئی میں کوئی ٹئیر نہیں پایا گیا، ٹیم میڈیکل پینل حارث رﺅف کا مسلسل معائنہ کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں