سی ٹی ڈی

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشت گردگرفتار

لاہور (نیوز ڈیسک) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 13 دہشت گردگرفتار کرلیے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، اٹک، بہاولنگر، جہلم، بہاولپور، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کی گئیں ، اٹک سے 5اور لاہور سے 3دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں ۔ترجمان کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، 29ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ، موبائل فون، اسلحہ ، گولیاں اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت خورشید، رشید، عرفان، لقمان ، وحید، رضوان، عامر اور واجد وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے625کومبنگ آپریشنز کے دوران 105مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 27229افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں