صدر عارف علوی

پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،صدر عارف علوی

کراچی (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔دونوں ممالک کے مابین مزید مضبوط معاشی،تعلیمی اور ثقافتی روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گورنرہاؤس کراچی میں بحرین کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ثاقب رؤف سے ملاقات میں کیا ۔

صدر مملکت نے مزد سفیر کو مبارکباد اوربحرین میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے پاکستان سے ہنرمند لیبر فورس کے تبادلے اور غیر ملکی ترسیلات زر بڑھانے کیلئے کام کریں۔پاکستان سے قابل قدر مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ نامزد سفیر بحرین کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور افرادی قوت کی برآمد پر توجہ دیں۔کراچی:مختلف سماجی و اقتصادی شعبوں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں ہنرمند افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں