بجلی

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی درخواست نیپرا میں جمع

لاہور(گلف آن لائن )سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی نئی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی جس پر یکم نومبر کو سماعت ہو گی ۔نیپرا کو دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 55 پیسے مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں ڈسکوز کے صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا،

نیپرا میں درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 55 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں