پیپلز پارٹی

نوازشریف کو لاڈلا پلس بننے کی مبارکباددیتے ہیں،پیپلز پارٹی

لاہور (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو لاڈلا پلس بننے کی مبارکباد دیتے ہیں ۔

حسن مرتضیٰ نے نگران حکومت کے فیصلے پر سوال کیا کہ پنجاب کی جیلوں میں پڑے اورکتنے مجرموں کی سزا پنجاب کی نگران کابینہ نے معطل کی؟ انوکھا لاڈلا کھیلنے کو چاند مانگے گا تو کیا نگران حکومت اسے چاند لا کر دے گی؟، نگران حکومت کو باقی قیدیوں کی سزا بھی معطل کر دینی چاہیے انکا حق زیادہ ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت کا نواز شریف کی سزا معطل کرنا بھونڈا طریقہ ہے،اگر ایسے ہی فیصلے ہونے ہیں توعدالتوں کو تالے کیوں نہیں لگا دئیے جاتے؟، نگران حکومت ہروہ کام کررہی ہے جواسے نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت مجرموں کو ریلیف دینے نہیں بلکہ الیکشن کروانے آئی تھی،نواز شریف کی سزا معطلی کی منظوری دینا نگران پنجاب کابینہ کا کام نہیں،الیکشن کمیشن نگران حکومت کی اس جانبداری کا نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں