حمزہ شہباز

وطن پر جان نچھاور کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں’ حمزہ شہباز

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پسنی ،گوادر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 جوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ شہدا ء کی عظیم قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی ،قوم شہدا ء کی قرض دار ہے،پوری قوم پاک فوج اور اپنے سکیورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم حملوں سے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں