نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

تاشقند (نیوز ڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا،

وزیر اعظم کاکڑ اور صدر علیئیف نے اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر مشترکہ چیلنجز، علاقائی تعاون اور اجتماعی خوشحالی کو فروغ دینے کیلے ای سی او کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نے آذربائیجان ایئر لائن کے پاکستان کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور اسے کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے کیلئے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا،

ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے غزہ میں انسانی بحران اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم کاکڑ نے آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت بالخصوص قرہ باغ کے حوالے سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں