آصف زرداری

پیپلزپارٹی کیخلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے، کوئی پرواہ نہیں،آصف زرداری

کراچی (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے ہیں لیکن ان کی کوئی پرواہ نہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے حالیہ بیان میں تھر کے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے اور تھر میں عظیم الشان جلسہ کے انعقاد پر جیالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کر کے تھر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ تھر کے عوام اپنی بہن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو نہیں بھولے، کچھ لوگ اقتدار کیلئے اتحادی بناتے ہیں لیکن ہمارے لئے عوام ہی کافی ہے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے لیکن ان کی کوئی پرواہ نہیں، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ عوام کے قدموں میں سیاسی جنت ہے ہمارے لئے مشعل راہ ہے، عام انتخابات میں پی پی کراچی سے خیبر پختونخوا تک کامیابی حاصل کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں