بجلی

بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں تین ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی

مکوآنہ (گلف آن لائن)بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات کاحجم 91.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43.29 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات کاحجم 130.89 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،

ستمبرمیں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات کاحجم 30.057 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 35.063 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 52.78 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر356.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات کاحجم 1.422 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.545 ارب ڈالرتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں