جو بائیڈن

گورنر کیلی فورنیا وائٹ ہاوس کے مضبوط امیدوار ہیں، جو بائیڈن

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم وائٹ ہاوس کے مضبوط امیدوار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی صدارتی مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ جو عہدہ ان کی نظروں میں ہے، گورنر نیوسم بھی اسے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کانفرنس سے خطاب میں صدر جو بائیڈن نے 56 برس کے گیون نیوسم کو شاندار گورنر قرار دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ گیون نیوسم جو چاہیں وہ عہدہ حاصل کرسکتے ہیں حتی کہ وہ صدارتی عہدہ بھی جس کے وہ خود دوسری بار امیدوار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں