پٹرولیم مصنوعات

عوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

لاہور (گلف آن لائن ) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 267 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 29 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت276 روپے21 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 02 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 164 روپے 64 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں