صدر ترکیہ

غزہ جنگ بندی کی ذمے داری امریکا پر ہے، ترک صدر

انقرتہ( گلف آن لائن)ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری پائیدار جنگ بندی کی تاریخی ذمے داری امریکا پر ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدارتی دفتر نے بتایاکہ صدر اردوان نے امریکی صدر بائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے غزہ میں طول پکڑتے حملے عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔صدر اردوان نے جوبائیڈن سے کہا کہ امریکا اسرائیل کی غیر مشروط حمایت بند کردے تو غزہ میں فوری جنگ بندی ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں