خام تیل

خام تیل کی پیداوار میں 1.1 فیصد اضافہ، گیس میں 2.1 فیصد کمی ریکارڈ

لاہور( گلف آن لائن)ملک میں خام تیل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 1.1 فیصد اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں 2.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2023تک کی مدت میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70804بیرل ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.1فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70060بیرل یومیہ رہی تھی۔

اکتوبر میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 71356بیرل ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلے میں 1.6 فیصد کم ہے، ستمبر میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72526 بیرل رہی تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3166 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.1 فیصد کم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3234 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی ۔اکتوبر میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2954 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلے میں 5.8 فیصد کم ہے، ستمبر میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3135 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں