بجلی

بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

لاہور( گلف آن لائن) عوام کے لئے بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دیدی جس پر نیپرا اتھارٹی کی جانب سے آج کے روز سماعت کی جائے گی ۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایاجات کی مدمیں مانگا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ماہ نومبر کے دوران پانی سے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد رہی ہے،نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 20 فیصد سے زائد رہی،

اس کے علاوہ ایک ماہ میں مقامی کوئلے سے بجلی پیداوار 13 فیصد رہی،نومبرمیں درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار6فیصد سے زائد رہی،جبکہ ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار 10.6 فیصد رہی ہے، مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 9.2 فیصد رہا۔منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب تک کا بوجھ پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں