بلاول بھٹو زرداری

این اے 127 سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور کے حلقہ این اے 127 سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے بلاول بھٹو کے حلقہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔بلاول بھٹو کی جانب سے سینئر قانون دان عرفان قادر، قانونی مشیر افتخار شاہد سمیت دیگر ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے، جانچ پڑتال کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر اور شاہدہ جبیں بھی موجود تھیں۔

ریٹرننگ افسر نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔بلاول بھٹو کے وکیل عرفان قادر کو کل تک تحریری طور پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر شہری محمد ایاز کی جانب سے اعتراض دائر کیا گیا ہے، بلاول بھٹو کے کاغذات پر حلقہ این اے 127 پر اعتراض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں