فیصل آباد

فیصل آباد، میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ اور انٹر امتحانات15 اپریل سے شروع ہوں گے

مکوآنہ (گلف آن لائن)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ2024 اور انٹر امتحانات15 اپریل2024 سے شروع ہوں گے۔

اعلیٰ وثانوی تعلیمی بورڈفیصل آباد کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک (دسویں /دہم کلاس) کے سالانہ امتحانات کا آغاز بیک وقت یکم مارچ 2024سے ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ میٹرک کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا و طالبات اب ڈبل فیس کے ساتھ5جنوری تک اور3 گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارمز6 جنوری سے 13 جنوری2024 تک جمع کرواسکتے ہیں.

تاہم 13 جنوری2024 کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جا ئے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکے پہلے سالانہ امتحانات 15 اپریل 2024 سے شروع ہوں گے جس میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 27 دسمبر2023سے20 جنوری2024تک،

دگنا فیس کے ساتھ 21جنوری 2024 سے 2 فروری 2024 تک اور3 گنا فیس کے ساتھ 3 فروری 2024 سے 9 فروری2024 تک وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 9 فروری2024 کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جا ئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں