اشرف بھٹی

فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کو عوام کے استحصال کا فارمولہ ہے ‘ اشرف بھٹی

لاہور(گلف آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کو عوام کے استحصال کا فارمولہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر ماہانہ اور سہ ماہی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے ،

موسم سر ما میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ بجلی بنانے اور تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کا بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتا ہے ۔ بجلی کے بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کرنے والے صارفین بجلی چوری سمیت دیگر نقصان کا بوجھ اٹھاتے ہیں ، انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن اور نا دہندگان سے ہونے والی اربوں روپے کی ریکوری سے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

انہوںنے کہا کہ ریگولیٹر ادارہ بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستوں پر باز پرس کرنے کی بجائے آنکھیں بند کر کے فیصلے کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں بد ترین لوڈ شیڈنگ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، مطالبہ ہے کہ کاروباری سر گرمیوں والے علاقوں کے فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں