شیراز اْپل

مجھے لگتا ہے میرا کلام’ ‘تو کجا من کجا”’ پڑھنا اللّٰہ تعالیٰ نے قبول کر لیا ، گلوکار شیراز اْپل

کراچی ( گلف آن لائن)پاکستان میوزِک انڈسٹری کے معروف گلوکار شیراز اْپل نے مدینہ منورہ میں اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنا دیا۔

شیراز اْپل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے زندگی میں 2 بار ریاض الجن? کی زیارت کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔اْنہوں نے بتایا کہ میں 2017ئ اور 2019ئ میں 2 مرتبہ عمرے کے لیے گیا تھا اور دونوں بار ہی ایسا ہوا کہ میری طبیعت کچھ ٹھیک نہیں تھی، ایک بار تو میرے پاؤں میں چوٹ بھی لگی ہوئی تھی اور میرے لیے ریاض الجن? پہنچنا مشکل تھا کیونکہ وہاں بہت سارے لوگ زیارت کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

گلوکار نے بتایا کہ میں دعا مانگ رہا تھا کہ اے اللّٰہ مجھے ریاض الجن? تک پہنچنے میں میری مدد فرما تو میرے یہ دعا مانگتے ہوئے ہی وہاں کے ایک خادم میرے پاس آئے، اْنہوں نے مجھے پہچان لیا اور کہا کہ آپ وہی ہیں نے جنہوں نے ‘تو کجا من کجا’ کلام پڑھا تھا؟اْنہوں نے کہا کہ میں نے خادم کو جواب دیا کہ جی میں وہی ہوں تو وہ مجھے ریاض الجن? میں لے گئے۔ شیراز اْپل نے کہا کہ مدینہ منورہ میں میرے ساتھ ایسا دونوں مرتبہ ہوا تو اس لیے مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ میرا یہ ‘تو کجا من کجا’ کلام پڑھنا اللّٰہ تعالیٰ نے قبول کر لیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں