ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمت میں40روپے فی کلو تک کا بلاجواز اضافہ

لاہور( گلف آن لائن)اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر ایل پی جی کی قیمت میں40روپے فی کلو تک کا بلاجواز اضافہ کر دیا گیا ۔

اوگرا نے جنور ی میں فی کلو قیمت256جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت3026رو پے مقرر کر رکھی ہے ۔ ایل پی جی ڈیلرز کے مطابق مافیا مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمت میں بلا جواز اضافہ کر رہا ہے ۔لاہور کے مختلف مقامات میں بلیک میں ایل پی جی کی قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ گھریلوں سلنڈر کی3450سے3550روپے تک فروخت جاری ہے۔

ایل پی جی ڈیلرز کے مطابق ملک بھر میں گیس کی مصنوئی قلت پیدا کر دی گئی ہے اور اوگرا اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ ملک بھر میں کسی جگہ بھی سرکاری قیمت پر ایل پی جی دستیاب نہیںہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں