علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے درخواست پر سماعت 30جنوری تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث درخواست پر سماعت 30جنوری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں