جوبائیڈن

حماس کے حملوں کی اہمیت کم کرنے خلاف بائیڈن کا انتباہ

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے بین الاقوامی ہولوکاسٹ کا یادگاری دن منایا جس میں انہوں نے 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد سام دشمنی میں خطرناک حد تک اضافے اور اس دن جو کچھ ہوا اس کی اہمیت کو کم کرنے کی کوششوں کے خلاف خبردار کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مئی 2023 میں سام دشمنی کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلی امریکی قومی حکمتِ عملی کا آغاز کرنے والے بائیڈن نے کہا کہ حماس کا حملہ جس میں تقریبا 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے جو 1948 میں اسرائیل کے قیام کے بعد سے ایک دن میں سب سے بڑا جانی نقصان تھا، اس کے بعد ہولوکاسٹ اور سام دشمنی کی لعنت کو یاد رکھنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہو گئی تھی۔

بائیڈن نے ایک بیان میں کہاکہ حماس کے وحشیانہ قتلِ عام کے بعد ہم نے اندرون اور بیرونِ ملک نفرت انگیز سام دشمنی میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا ہے جس نے صدیوں پر محیط یہودیوں کے خلاف نفرت اور نسل کشی کے دردناک نشانات دیکھے ہیں۔ یہ ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے ہولوکاسٹ کی تردید کے خلاف زور دار مزاحمت اور حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو انجام پانے والی ہولناکیوں بالخصوص متاثرین کو دہشت زدہ کرنے کے لیے عصمت دری اور جنسی تشدد کے خوفناک اور ناقابلِ معافی استعمال کو کم کرنے کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا،

ہم وہ سب کچھ یاد نہیں رکھ سکتے جو ہولوکاسٹ میں زندہ بچ جانے والے یہودیوں نے تجربہ کیا تھا اور پھر خاموشی سے کھڑے ہو جائیں کہ کب یہودیوں پر دوبارہ حملہ ہو اور انہیں نشانہ بنایاجائے۔اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے رواں ماہ 7 اکتوبر کے حملوں کے دوران اسرائیلی شہریوں کے خلاف جنسی تشدد پر احتساب کا مطالبہ کیا تھا جس میں عصمت دری، مسخ کرنے اور جنسی اعضا پر گولیاں چلانے کے الزامات شامل تھے۔ حماس ان زیادتیوں کی تردید کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں