ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی

لاہور (گلف آن لائن) پاک ایران تعلقات میں بہتری بہتری اورعالمی منڈی میں قیمت میں کمی کے خوف سے اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 300روپے سے کم ہو کر 280روپے فی کلو پر آگئی جبکہ قیمت میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 230اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 900کی کمی ہوگئی۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاک ایران تعلقات میں بہتری کے بعد گیس مافیاں کی کمر ٹوٹ گئی اور خواب چکنا چور ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں