ہانیہ عامر

ہانیہ عامر کا اپنے ویلنٹائن سے متعلق حیران کن انکشاف

لاہور (گلف آن لائن) ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے اپنے ویلنٹائن سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے ساتھی اداکارہ یشما گل کو اپنا ویلنٹائن قرار دیا اور ان کے لیے ایک ٹیڈی بیئر اور گلدستے کا تحفہ لے کر اچانک ان کے گھر پہنچ گئیں۔

یشما گل نے ایک ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بطور سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ہانیہ عامر کے پری ویلنٹائن گفٹ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ گزشتہ کئی برسوں بعد مجھے یہ پری ویلنٹائن گفٹ ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں