کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹادیا

کراچی(گلف آن لائن)ایچ بی ایل PSL9 کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹادیا۔

رائیلی روسو کو سرفراز احمد کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں ٹیم میٹنگ کے دوران ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ شین واٹسن نے روسو کی تقرری کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ سرفراز احمد 8 سال تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رہے اور ایک بار ٹائٹل بھی جتوایا۔ٹیم اونر ندیم عمر نے گزشتہ دنوں ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ شین واٹسن سرفراز احمد کو بریک دینا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں