عالمی ادارہ صحت

دنیا کی 50 فیصد آبادی خسرہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا(گلف آن لائن )عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سال کے آخر تک دنیا کے نصف سے زیادہ ممالک خسرہ کی وباء کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی سینئر تکنیکی مشیر نتاشا کروکرافٹ نے جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی ممالک میں رواں سال لوگوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے نہیں لگائے گئے ہیں، خدشہ ہے کہ اگر ہم نے ان علاقوں میں جلد ویکسین نہیں پہنچائی تو ان علاقوں میں خسرہ پھیل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کا استعمال کرکے یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے ذریعہ تجزیہ کیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ سال 2024 کے آخر تک نصف سے زیادہ ممالک کو خسرہ کی وباء کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، دنیا میں معاشی بحران اور تنازعات جیسے مسائل کی وجہ سے عالمی رہنمائوں کی توجہ کم دکھائی دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں