فواد چوہدری

نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، فواد چودھری

راولپنڈی (نمائندہ خصو صی ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی۔

راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری جانب کھڑی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی حکومت بنانے جا رہی ہے؟ جس پر فواد چودھری نے جواب دیا کہ یہ چوں چوں کا مربہ اور پی ڈی ایم ٹو ہے۔

دوسری جانب عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔

جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی، فواد چودھری پر ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں