شیر افضل مروت

پاکستان نااہلی اور کرپشن کے بوجھ تلے دب رہا ہے،شیر افضل مروت

اسلام آباد (نمائندہ خصو صی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان نااہلی اور کرپشن کے بوجھ تلے دب رہا ہے اور عوام کو تاریخ کے سیاہ ترین دور میں دھکیلا جا رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ “ایکس” پر بیان جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے بجلی اور گیس کی قلت اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی کا وقت ہے، ایسے لیڈرز کی ضرورت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں اور پاکستان کو اس بحران سے نکالیں۔

شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرنے اور پاکستانی قوم کا مینڈیٹ واپس کرنے کا وقت آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں