شدید احتجاج

قومی اسمبلی اجلاس،سنی اتحاد کونسل کا احتجاج،چور چور اور جعلی مینڈیٹ نہ منظور کے نعرے

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور اراکین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ،

اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیرا وکرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی ۔چور چور اور جعلی مینڈیٹ نہ منظور کے نعرے لگائے گئے ۔ تاہم، سپیکر نے احتجاج کے دوران ہی وزیراعظم کے انتخاب کا پراسس شروع کرا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں