ایل پی جی

مافیا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

لاہور (گلف آن لائن) ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے 3 دن بعد ہی پھر اضافہ کردیا گیا ۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257روپے ہے مگر اسے 277روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

مافیا نے قیمت میں 10روپے کمی کے 3دن بعد ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں 20روپے کا اضافہ کردیا ہے۔قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 240روپے اور کمرشل سلنڈر 910روپے مہنگا ہوگیا۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ سوئی گیس پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہے اور اس پر رہی سہی کسر ایل پی جی مافیا نے پوری کر دی ہے۔ اوگرا فوری طور پر گیس مافیا کے خلاف کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل ہی مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10روپے فی گھریلو سلنڈر کمی کی گئی تھی اس حوالے سے اوگرا نے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا، جس کے مطابق گھریلو سلنڈر 10روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 37روپے کمی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں